ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ضلع شمالی کینرا میں سیلاب زدگان کی بازآبادکاری کو ترجیح دیتے ہوئے امسال ’کراولی اتسوا‘ سادگی سے منایا جائے۔ ضلع انچارج زیر ششی کلا کی تجویز

ضلع شمالی کینرا میں سیلاب زدگان کی بازآبادکاری کو ترجیح دیتے ہوئے امسال ’کراولی اتسوا‘ سادگی سے منایا جائے۔ ضلع انچارج زیر ششی کلا کی تجویز

Sat, 02 Nov 2019 13:33:18    S.O. News Service

کاروار 2/نومبر(ایس او نیوز) ضلع انچارج وزیر ششی کلا جولّے نے جمعہ کے دن کاروارشہر میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا امسال چونکہ ضلع میں سیلاب زدگان کی راحت اور بازآبادکاری کے مسائل درپیش ہیں،ا س لئے سالانہ ’کراولی اتسوا‘ کو اعلیٰ پیمانے پر منانے کے بجائے انتہائی سادگی سے منانے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا ضلع شمالی کینرا میں اس وقت سیکڑوں سیلاب سے متاثرہ افراد کئی قسم کے مسائل اورمصائب میں الجھے ہوئے ہیں۔اور وقت کا تقاضہ یہ ہے کہ ہم ان دکھی انسانوں کو سکھ فراہم کرنے اور بازآبادکاری کی تدابیر پر عمل کریں۔اس لئے ’کراولی اتسوا‘ کے حوالے سے غیر ضروری اخراجات سے پرہیز کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ آنگن واڈی کارکنان کو ماہانہ 8ہزار روپے اعزازیہ دیا جاتا ہے، لیکن وہ بھی باقاعدگی سے ادا نہیں ہورہا ہے۔جو کچھ رقم بقایا ہے اسے جلد از جلد اداکرنے کے سلسلے میں اقدامات کیے جارہے ہیں۔جب اخباری نمائندوں نے ان کی توجہ ضلع کی خستہ حال سڑکوں کی طرف دلائی گئی تو انہوں نے کہا پی ڈبلیو ڈی منسٹر نے سڑکوں کے مرمت کے لئے فنڈ جاری کرنے کی بات کہی ہے۔ اس میں ضلع شمالی کینرا کی سڑکوں کی درستی کے لئے حصہ مل سکتا ہے۔


Share: